اہم خبریں

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی

خضدار(نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3 اعشاریہ 5 اور گہرائی 40 کلومیڑ زیر زمین ریکارڈ کی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

متعلقہ خبریں