اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رمیزراجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کوارسال کردی گئی۔بدھ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس کوبھجوا دی، جس میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لئے نجم سیٹھی اورشکیل شیخ کے نام تجویز کیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے،سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔