اہم خبریں

کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکی ہوں‘ عرفی جاوید کا انکشاف

ممبئی (اے بی این نیوز)بھارت کی متنازعہ شوبز سیلیبرٹی عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی بار خودکشی کی کوشش کر چکی ہیں۔ حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ان کے والد انتہائی سخت مزاج اور غصے والے تھے جس کی وجہ سے ان کا بچپن بہت تکلیف دہ حالت میں گزرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر کا ماحول انتہائی قدامت پسند اور سخت تھا، والد چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم تمام بہن بھائیوں کو پیٹا کرتے تھے، گالم گلوچ تو روز کا معمول تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ والد کی جانب سے تشدد کی وجہ سے کئی بار خودکشی کی کوشش بھی کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں