اہم خبریں

طوفانی مہنگائی کیخلاف عوام سڑکوں پرآگئی ،مختلف شہروں میں کاروبار بند

کراچی (نیوزڈیسک)ملک میں بڑھتی مہنگائی کیخلاف کراچی میں شہری سڑکوںپرآگئے۔بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند ہے۔مذہبی جماعت کی جانب سے بلدیہ قائم خانی کالونی سے اورنگی ٹاؤن جانے والی سڑک پر احتجاج جاری، حتجاجی مظاہرین نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بند کر دی۔کراچی کے علاقے کھارادر، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا میں کہیں کہیں ہوٹل بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بھی کم نظر آ رہی ہے۔ادھر نواب شاہ میں چکرا بازار، مارکیٹ روڈ، سکرنڈ روڈ، قاضی احمد شہر میں بھی دکانیں بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔

متعلقہ خبریں