اہم خبریں

پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئیں اس لیے واپس جا رہے ہیں، یاسمین راشد

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 6 گاڑیاں بھر کر جا چکی ہیں، اب پولیس کے پاس گاڑیاں ختم ہو چکی ہیں۔گوجرانولہ میں یاسمین راشد قافلے کے ساتھ سینٹرل جیل سے کیمپ کی طرف پہنچیں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔یاسمین راشد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جس طرح آپ باہر نکلے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے 6 رہنما اور 200 کارکن گرفتاری کےلیے تیار ہیں، ہم یہاں کھڑے ہیں آ کر گرفتار کر لیں۔یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئیں اس لیے ہم اب واپس جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں