اہم خبریں

تحریک انصاف کے کارکنان نے گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دے دیں، 3 قیدی گاڑیاں جیل روانہ

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت کارکنان نے گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دے دیں، پولیس کی 3 قیدی گاڑیاں کارکنان کو لے کر جیل روانہ ہو گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کے پانچویں مرحلے کے تحت آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دیں۔ پولیس نے رضاکارانہ گرفتاریاں دینے والے 30 کارکنان کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔اس سے قبل سیالکوٹ میں سینکڑوں کارکن خانانوالی چوک میں جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جن میں الیکشن کروانے اور پارٹی رہنماوں پر مقدمات ختم کرنے سمیت مطالبات شامل تھے۔ کارکنان کی قیادت کرنے والے چوہدری منصور سرور کو جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔ پولیس نے 16 ایم پی او کے تحت کارکنان کے خلاف مقدمے درج کر کے گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

متعلقہ خبریں