لاہور (نیوزڈیسک)پاکستانی گلوکارہ ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں سے اداکارہ سجل علی نے محبت کا اظہار کیا ہے۔سجل علی نے برطانوی ریڈیو شو میں ملکۂ ترنم کی گائی ہوئی ناصر کاظمی کی غزل گُنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔سجل علی نے ناصر کاظمی کے جس کلام کو گا کر ملکۂ ترنم نورجہاں کی یاد تازہ کی ہے ،سوشل میڈیا پر بھی سجل علی کی یہ ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔
