لاہور (نیوزڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی کو روکنے کیلئے صوبے بھر میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پتنگ بازی کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر میں 30 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔صوبے میں پتنگ بازی اور اس کی خریداری پر پابندی عائد کرتے ہوئے دھاتی ڈور کےاستعمال کرنے والے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔















