ریاض ( نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودی عرب نے مملکت کویوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاک سعودی تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بھی ہو رہے ہیں ، سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ (ن) کے صدر عدنان اقبال بٹ کی جانب سے سعودی یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے کی جبکہ یوتھ ونگ کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے جنہوں نے ملکر پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی گزشتہ چار دہائیوں سے مقیم ہیں جنہوں نے ہمیشہ سعودی عرب کی ترقی میں اپنا کردار نبھایا ہے اور حرمین شریفین کی بدولت ہمارے دل اس سرزمین کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاک سعودی تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو مستحکم ہو رہے ہیں تقریب سے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر،جی ایم اعوان،فضل رحیم صافی،میاں جمیل ربانی،عبدالقیوم کھنگ،ظہیر احمد مغل، ملک حسنین، مخدوم امین تاجر ،ڈاکٹر محمود احمد باجوہ سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔















