لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے فلمی میگزین ایمپائر نے اب تک کے 50 بہترین بین الاقوامی اداکاروں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں شاہ رخ خان بالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں۔اس فہرست میں مارلن برینڈو، ٹام ہینکس اور کیٹ ونسلیٹ جیسے اداکار شامل ہیں۔میگزین نے شاہ رخ خان کے دہائیوں پر مبنی کیریئر میں نامور کرداروں کا ذکر کیا ۔اس میں کچھ کچھ ہوتا ہے، دیوداس، سوادیس اور مائی نیم از خان میں ان کے کرداروں کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔برطانوی میگزین کی فہرست میں شامل دیگر اداکاروں میں ایل پچینو، جواکن فینکس اور لیونارڈو ڈی کیپریو بھی ہیں۔