اہم خبریں

ترکیہ، زلزلے سے بے گھر افراد کیلئے گھروں کی تعمیر کے کام کا آغاز

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ میں رواں ماہ آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد گھروں کی تعمیر نو کے لیے کام شروع کردیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک ماہرین نے کہاکہ ترکی میں زلزلے سے1 لاکھ 60 ہزار سے زائد عمارتیں جن میں 5 لاکھ 20 ہزار اپارٹمنٹس بنے ہوئے تھے وہ منہدم ہوئی ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ۔ماہرین نے کہا کہ حکام کو اس حوالے سے حفاظت کو پہلے اور رفتار کو بعد میں رکھنا چاہیے کیونکہ کچھ عمارتیں جن کے لیے کہا گیا تھا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے برداشت کرلیں گی وہ حالیہ زلزلے میں گر گئیں،واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک سال کے دوران گھروں کی تعمیر کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں