اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکنگ کورٹ کو میڈیکل بورڈکی تشکیل اورعبوری ضمانت کی درخواست پرفیصلے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی بینکنگ کورٹ کو عبوری ضمانت کا فیصلہ روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ہائی کورٹ کے حکمنامے کے جج بینکنگ کورٹ نےعمران خان کوطبی بنیادوں پرحاضری سےاستثنیٰ دےکرغیرقانونی عمل نہیں کیا،حکمنامے کے مطابق سرکاری وکیل نےدرخواست گزارکےطبی معائنےکے لیے میڈیکل بورڈبنانےکی درخواست دائرکی ہے۔تاثرملتاہےحکومت عمران خان کوعلاج کے لیے یاپیش کی گئی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کے لیے وقت دیناچاہتی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامےمیں یہ لکھا کہ توقع کرتےہیں بینکنگ کورٹ 28 فروری تک میڈیکل بورڈکی تشکیل اورعبوری ضمانت کی درخواست پرفیصلہ جاری نہیں کرے گی یہی انصاف کا تقاضہ ہے ۔















