اہم خبریں

بھارہ کہو بائی پاس شٹرنگ حادثہ ، 2مزدور جاں بحق،ریسکیو آپریشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے بڑے پلرکی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بھارہ کہو واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ تین افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو آپریشن جاری، ملبہ ہٹانےکیلئے بڑی کرین منگوالی ، ملبے تلے مزید افرادکے دبے ہونےکا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنےکی ہدایت کی ۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےچیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو حادثےکے ذمہ داروں کا تعین کرنےکی ہدایت کردی۔اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ۔دوسری جانب پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلرکی پلرکو ٹکر سے شٹرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں