لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔رپورٹس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس، مسافر وین اور جیپ آپس میں ٹکرائیں، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر وے ایم 5 پر رکن پور کے قریب پیش آیا ہے، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔















