اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہاہے کہ پہلے تمام حکومتی پارٹیز آپس میں بیٹھ جائیں اور آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے وہ اسمبلی میں دوبارہ آئیں، اگر وزیراعظم شہباز شریف اعلان کردیں کہ تمام اراکین واپس آجائیں، تو وہ آجائیں گے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اداروں کے سربراہوں کے خلاف بیان بازی غلط ہے، میں نے ہر دفعہ ملاقات میں عمران خان سے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان نہ دیں۔















