اہم خبریں

عمران خان جب وزیراعظم تھے تب بھی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے تھے،آفتاب شیرپائو

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ نے کہاہے کہ لیڈرآف دی ہاؤس کی ذمہ داری ہے وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں، عمران خان جب وزیراعظم تھے تو اس وقت بھی وہ اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے تھے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ اے پی ایس کے واقعے کے دوران عمران خان کی کے پی میں حکومت تھی اور تمام پارٹیوں نے مل کر نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا، اس وقت بھی عمران خان دیگر پارٹیوں کے ساتھ بیٹھنا نہیں چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں