اہم خبریں

بارکھان واقعہ، قائم مقام ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کوئٹہ(نیوزڈیسک)آئی جی بلوچستان نے قائم مقام ایس پی بارکھان نورمحمد کوعہدے سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جمعہ کوجاری نوٹیکفیشن کے مطابق ڈی ایس پی نور محمد کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور ان کی جگہ نجیب اللہ پندرانی کو ایس پی بارکھان تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بارکھان میں واقع ایک کنویں سے 3 لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ لاشیں گراں ناز نامی خاتون اور اس کے بیٹوں کی ہیں، تاہم دو روز بعد ہی لیویز نے گراں ناز اور اس کے تمام بچوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران بازیاب کرالیا تھا۔

متعلقہ خبریں