اہم خبریں

پی ایس ایل میچز کی منتقلی کا معاملہ، پی سی بی نے پنجاب حکومت کو کل تک کی ڈیڈلائن دے دی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کی پنجاب سے منتقلی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کوکل تک کی ڈیڈلائن دے دی۔نجم سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں معاملے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پی ایس ایل گورننگ کونسل اراکین کی مشاورت ہوئی، متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 45 کروڑ کی خطیر رقم پنجاب حکومت کو ادا نہیں کی جائے گی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، اگرنگران پنجاب حکومت کل تک 45 کروڑ کی ڈیمانڈ سے باز نہ آئی تو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کر دیے جائیں گے۔پی سی بی کا مؤقف ہے کہ سیکیورٹی اور لائٹوں کی مد میں صوبائی حکومت کو اتنی خطیر رقم نہیں دی جاسکتی۔ تمام فرنچائزز نے بھی پی سی بی کے فیصلے کی تائید کی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر نگران حکومت نے پی سی بی کا مؤقف نہ اپنایا تو نیوزی لینڈ کے میچز بھی کراچی منتقل ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم آج پی سی بی حکام سے ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں پی سی بی کے تحفظات دور اور حکومتی مؤقف سامنے رکھا جائے گا۔ذرائع نگران حکومت پنجاب کا کہناتھا کہ مذاکرات میں کوشش ہوگی کہ معاملہ مفاہمت کے ساتھ طے کرلیا جائے۔ پی ایس ایل 8 کے معاملے پر لاہوریوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں