اہم خبریں

پی ایس ایل8،فرنچائز مالکان نے میچز کراچی منتقلی کا اختیار نجم سیٹھی کو دیدیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا اختیار مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو دیدیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن میٹنگ جاری ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔گزشتہ روز پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جو لائٹنگ، کھانے اور سیکیورٹی کی مد میں طلب کیے گئے تھے تاہم فرنچائز مالکان نے اخراجات دینے سے انکار کردیا ہے۔دوسری جانب ٹکٹوں کی فروخٹ اور دیگر انتظامات کی وجہ سے میچز لاہور راولپنڈی میں ہی ہونے کا امکان ہے جبکہ نگراں حکومت کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ فائنل سمیت مجموعی طور پر 9 میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد ہے۔

متعلقہ خبریں