اہم خبریں

امریکا،کیلیفورنیا میں 6.4 شدت کے زلزلےکے جھٹکے

کیلی فورنیا(نیوزڈیسک)امریکا میں شمالی کیلیفورنیا کے علاقے میں 6.4 شدت کے زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز ہمبولڈ کاؤنٹی سے 25 میل دور 16 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد ہمبولڈ کاؤنٹی میں 55 ہزار سے زائد گھر اور دفاتر بجلی سے محروم ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد فرنڈیل پل میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

متعلقہ خبریں