اہم خبریں

امریکا،دولہا دلہن استقبالیہ کی تقریب والے دن لفٹ میں پھنس گئے

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا میں دولہا دلہن شادی کے بعد اپنے استقبالیہ کی تقریب والے دن لفٹ میں پھنس گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا دولہا دلہن وکٹوریہ اور پانو کے استقبالیہ کی تقریب ہوٹل کی 16 ویں منزل پر رکھی گئی تھی۔ وکٹوریہ اور پانو کے گراؤنڈ فلور سے لفٹ میں سوار ہوتے ہی لفٹ گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور کے درمیان پھنس گئی۔دولہا دلہن سمیت لفٹ میں موجود 4 رشتےدار 2 گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے جس کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیم کو مدد کے لیے بلایا گیا۔فائر فائٹرز نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد لفٹ کی چھت کھول کر دولہا دلہن سمیت 6 لوگوں کو رسی کی مدد سے چوتھے فلور سے کھینچ کر باہر نکالا۔نوبیاہتا وکٹوریہ اور پانو نے اپنی ہی شادی کے استقبالیہ کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں