فیصل آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین لیبر قومی موومنٹ نے کہا کہ بجلی اور ڈالر کی قدر میں اضافے سے خام مال بہت مہنگا ہو چکا ہے ، پاور لومز مالکان پیدواری نقصان سے بچنے کے لیے فیکٹریاں بند کر رہے ہیں جس سے مزدور بے روزگار ہونے پر مجبور ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پیدواری لاگت ناقابل برداشت سطح پر پہنچ جانے سے فیصل آباد میں پاور لومز بندش کا شکار ہو رہی ہیں، روزگار کے دروازے بند ہونے پر مزدور انہتائی پریشان ہیں۔ دوسری طرف سے ہمارے ہاتھ میں ڈبا ہوتا ہےجب ہم فیکٹری آتے ہیں، آگے فیکٹری بند ہوتی ہے تو مالک کہتا ہے کہ سوتر مہنگا ہو گیا ہے فیکٹری نہیں چلنی، ہم گھر جاتے ہیں تو گھر میں نہ دودھ، نہ گھی، نہ چینی، نہ آٹا ہم کہاں جائیں۔















