اہم خبریں

یو ٹیوب کے نئے چیف ایگزیکٹیو نیل موہن نے ٹوئٹر کی پیشکش ردکردی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) یو ٹیوب کے نئے چیف ایگزیکٹیو نیل موہن نے ٹوئٹر کی پیشکش ردکردی ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹیوسوزین ووچتسکی نے طویل مدت کے بعد عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد بھارتی نژاد نیل موہن اب نئے چیف ایگزیکٹیو ہونگے ۔ وہ یو نیوب میں بطور چیف پروڈکٹ آفیسرکام کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ نیل موہن کو 2013 میں ٹوئٹرمیں بطورچیف پروڈکٹ آفیسرکام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن گوگل نے تقریباً 100 ملین ڈالرخرچ کرکے انہیں اپنے پاس ہی روک لیا تھا۔ نیل موہن نے ڈبل کلک نامی انٹرنیٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی جوائن کی تھی جسے2007 میں گوگل نے خریدا تو نیل گوگل کا حصہ بن گئے۔نیل موہن نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ، وہ برطانوی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کا بھی حصہ ہیں انہوں نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینیئرنگ اور ایم بی اے ڈگریا ں حاصل کی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں