اہم خبریں

پاک امریکا تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکا سرفہرست ہے، پاک امریکا تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔تفصیلات کےمطابق آج ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے وزارتی اجلاس جاری ہے پاک امریکا تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں ، دو دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکا سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک، امریکا تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں 80 امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی ملازم ہیں، امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع بارے آگاہ کیا جاتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً پچاس فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات سمیت دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں