لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اتحاد کی نمبر گیم سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 371 ہے، حکومتی اتحاد کے ارکان اسمبلی کی تعداد190 ہے، پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق اتحادی حکومت قائم کیے ہوئےہیں، حکومتی اتحاد میں پاکستان تحریک انصاف کی 180 جبکہ مسلم لیگ ق کی 10 نشستیں ہیں۔دوسری طرف اپوزیشن اتحاد کے کل ممبران اسمبلی کی تعداد180 ہے،اپوزیشن اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، راہ حق پارٹی اور آزاد اراکین شامل ہیں، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 167 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن اتحاد میں سرفہرست ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی 7 نشستیں جبکہ راہ حق کا ایک رکن ہے۔پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اتحاد میں پانچ آزاد اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں، جبکہ چودھری نثار پنجاب اسمبلی میں واحد غیر جانبدار رکن اسمبلی ہیں۔