اہم خبریں

فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہاسپٹل اسلام آباد،مہنگے داموں ادویات خریدے جانے سے کروڑوں روپے کے نقصان کا انکشاف

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہاسپٹل اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سےمہنگے داموں ادویات خریدے جانے سے کروڑوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے، کمیٹی نے معاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر وجیہہ قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت سے متعلق مالی سال 2017-18 اور 2018-19 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہاسپٹل اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سےمہنگے داموں ادویات خریدے جانے سے کروڑوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا ہم نے نشاندہی کی تھی کہ ادویات 139 ملین زیادہ ریٹس پرلی گئیں، سیکرٹری صحت نے کمیٹی کو بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی ہے،رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،رپورٹ میں74 ملین کے فنڈز کے ضیاع کہا گیا ہے، کنوینر کمیٹی نے ہدایت کی انکوائری رپورٹ کمیٹی سے شیئر کریں،جو بے ضابطگی کی نشاندہی کی گئی ہے اس پر ڈسپلنری ایکشن کی کاروائی شروع کریں۔

متعلقہ خبریں