اہم خبریں

اسلام آباد،خصوصی بچوں پر تشدد میں ملوث ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ نائن میں واقع خصوصی بچوں کے مرکز میں بچوں پر تشدد کرنے والے ٹیچر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل میں مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرا ت کو اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ نائن میں واقع خصوصی بچوں کے مرکز میں بچوں پر تشدد کرنے والے ٹیچر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل میں مقدمہ درج کرلیا،ادھر خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک آرگنائزیشن نے جسمانی تشدد اور استحصال کے واقعے کی مذمت کی۔تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی سی ٹی ڈس ایبیلیٹی ایکٹ فار پرسن ود ڈس ایبیلیٹیز 2021 کے قواعد پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا۔ایک بیان میں پوٹوہار مینٹل ہیلتھ ایسوسی ایشن (پی ایم ایچ اے) نے اس غیر اخلاقی واقعے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں