اہم خبریں

اسلام آباد میں سوائن فلو کا مریض گھومتا رہا، 200 کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)راولپنڈی کے علاقہ چکلالہ میں سوائن فلُو کا مریض نکل آیا،بشیر نامی مریض کو چھ دن قبل اسلام آباد میڈیکل کمپلیکس نیسکام ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ڈاکٹرز نے مریض کے جسم سے نمونہ جات حاصل کر کے NIH بھیجے جہاں پر مریض میں H1N1 Infection کی تصدیق کر دی گئی ،ادھر نیسکا م ہسپتال کی نااہل انتظامہ نے سوائن فلُو کے مریض کو آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کرنے کے بجائے ہسپتال کے 4th فلور پر واقع Male Surgical Ward میں عام مریضوں درمیان لٹا دیاجبکہ HO نے ہسپتال کی انتظامیہ و سینئر ڈاکٹرز کو مطلع کیا مگر تاحال کوہی ایکشن نہ لیا گیا دوسری جانب قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں انفلوئنزا (فلو) این ون ایچ ون کے 2 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔حکام این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں موسم کے دوران انفلوئنزا (فلو) این ون ایچ ون کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اس کی ویکسین موجود ہے۔این آئی ایچ حکام نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بشمول حاملہ خواتین اور بزرگ ویکسین لگوا سکتے ہیں، موسم کی تبدیلی کے بعد امید ہے کہ اس میں بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت اور قومی ادارہ صحت نے انفلوئنزا اے ایچ ون این ون کو 2010 میں موسمی فلُو قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں