لاہور(اے بی این نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی،ملک میں سونے کے بھائو میں 1400 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے ہے اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 1201 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہے،عالمی صرافہ میں سونے کا بھا 8 ڈالر اضافے سے 1840 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کی بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا ، دس گرام سونا 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 896 روپے کا ہوااور ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 2150 روپے پر پہنچی تھی ۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں بہتری جاری ،انٹر بینک میں ڈالر 51پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 262.51 روپے سے کم ہوگیا ،اس وقت ڈالر 262روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے،مزید کمی کا امکان ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔















