لاہور(نیوز ڈیسک)معروف بھارتی شاعر جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیئے گئے بیان پر پاکستانی شوبز شخصیات کا سخت ردعمل سامنے آگیا، پاکستانی شوبز شخصیات نے بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے لاہور میں ہوئے فیض احمد فیض فیسٹیول کے دوران دیئے گئے بیان کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ جاوید اختر کو پاکستان سے اتنی ہی نفرت تھی تو یہاں کیوں آئے ۔ پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے جاویداختر کی گفتگو سے متعلق ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ کیا آپ کو مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالنے سے اعتراض ہے؟ اگر آپ کو پاکستان سے اتنی نفرت ہے تو آپ کو یہاں نہیں آنا چاہیے تھا، ہم پھر بھی آپ کو باحفاظت طریقے واپس جانے دیتےہیں، یہی آپ کی بے عقلی کیلئے ہمارا جواب ہے۔دوسری جانب سینئر اداکارہ ریشم نے بھی جاوید اختر کے پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت مذمت کی ۔ریشم نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’سب سے پہلے اپنا وطن عزیز ہے، مجھے ہرگز علم نہ تھا کہ جاوید اختر صاحب نے فیض صاحب کے فیسٹیول سیشن میں میرے ملک کے بارے میں جو باتیں کیں ، میں ان کہے ہوئے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں ، ہم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مہمان کو رب کی رحمت سمجھتے ہیں مگر پاکستان کو دل جاں سے عزیز رکھتے ہیں‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریشم کی جانب سے جاوید اختر کی پاکستان آمد پر ان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔
