بمبئی (نیوزڈیسک)ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ سوبی سوریش دوران علاج چل بسیں،معروف ٹی وی اینکر سوبی سوریش 41 سال کی عمر میں دنیا کو چھوڑ گیں۔۔ اداکارہ جگر کے مرض میں مبتلا تھیں اور کوچی شہر کے ایک اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔رپورٹس کے مطابق سوبی سوریش جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں میں کامیڈی کے باعث کافی مشہور تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوبی سوریش نے اپنے کیریر کے دوران کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا۔















