لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔ ن لیگ کی جانب سے میاں مرغوب، خلیل طاہر سندھو، خواجہ عمران نذیر نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ بھی ن لیگ اراکین کے ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی۔