میران شاہ (نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکہ، جس میں نائیک سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید فوجی جوان نائیک عابد کا تعلق مانسہرہ سے ہے، دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، بم دھماکے میں نائیک عابد اور 2 شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے نائیک عابد اور دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا ہے۔