اسلام آباد (اے بی این نیوز )دفتری سسٹم 10 منٹ میں بند ہو جائے گا، براہ مہربانی گھر جاؤ!‘ نئی آئی ٹی کمپنی نے اپنے کمپیوٹروں میں ایسا سوفٹ ویئر لگایا ہے جو ملازمین کو وقت پر چھٹی کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے تنوی کھنڈیلوال حال ہی میں اس وقت حیران رہ گئیں جب ان کے آفس کمپیوٹر کی سکرین پر ایک رنگا رنگ وارننگ دکھائی دی۔لکھا تھا: ’آپ کی شفٹ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ دفتری سسٹم 10 منٹ میں بند ہو جائے گا۔ براہ مہربانی گھر جاؤ!‘چند روز قبل ہی کمپنی کے ہیومن ریسورس ڈویژن میں شامل ہونے والی کھنڈیلوال کو جلد ہی پتہ چل گیا کہ سکرین پر ابھرنے والا پیغام ان کے نئے کمپنی نے انسٹال کیا ہے تاکہ وہ وقت پر کمپیوٹر سے لاگ آف کرسکیں۔
