اہم خبریں

توشہ خانہ کیس: نیب راولپنڈی نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو 9 مارچ کی صبح نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے نوٹس میں عمران خان سے توشہ خانہ سے لیے گئے 7 تحفوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔نوٹس میں شامل تحفوں میں 6 رولیکس گھڑیوں کا سوال پوچھا گیا۔ اس کے علاوہ قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے دیے گئے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال شامل ہے۔

متعلقہ خبریں