اسلام آ باد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی گرگٹ ہے جو وقت اور ضرورت کے مطابق رنگ بدلتا رہتا ہے۔ پیر کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ گرگٹ بند کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرتا تھا اور جلسوں میں میر جعفر، میر صادق اور جانور کے نعرے لگاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقاصد پورے ہوجانے کے بعد محسن کش گرگٹ رنگ بدل لیتا ہے، گرگٹ بھیس بدل بدل کر اپنے سازشی ایجنڈے پرکام کرتا ہے۔