اہم خبریں

آمدن سے زائد اثاثے؛ عثمان بزدار ایک بار پھر نیب طلب

لاہور(نیوزڈیسک) آمدن سے زائد اثاثے جات کیس، احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پھر طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر عثمان بزدار کو 22 فروری کو پراپرٹی،آمدن اور اخراجات کی تفصیلات کےساتھ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 16 فروری کو نیب طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو نیب لاہور میں 22 فروری کو صبح 11بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں