اہم خبریں

دوران کانسرٹ شیوسینا کے غنڈوں کا حملہ، گلوکار سونو نگم زخمی ، ہسپتال منتقل

بمبئی (نیوزڈیسک)کانسرٹ کے دوران اچانکشوسینا کے غنڈوں نے معروف بھارتی گلوکار سونو نگم پر حملہ کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دوران کنسرٹ شیو سینا کے رکن اسمبلی پرکاش پھاترپیکرکے بیٹے نے سونو نگم سے ملنے کی کوشش کی جس پرگلوکار کے باڈی گارڈزنے روکا اورمعاملہ ہاتھا پائی تک جا گیا۔ہاتھا پائی کے دوران سونو نگم اوران کے ایک ساتھی کوچوٹیں بھی آئیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیووائرل ہے جس میں گلوکار کو کچھ لوگوں سے نبردآزما دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال اس حوالے سے کوئی قانونی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں