اہم خبریں

پاکستان کے عوام ٹی وی سکرینز پر پاکستان کے آئین، قانون اور عدالتی نظام کا تماشا دیکھ رہی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان مجرم ہیں، ان کی ضمانت کی پٹیشن پر ان کے اپنے دستخط نہیں ہیں عمران خان ایک مجرم ہے جو عدالت پر حملہ آور ہے، کیا یہ سہولت پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو بھی حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام کو عدالت پر دھاوا بولنے کے لئے اکسا رہا ہے، کبھی کہا جاتا ہے کہ عمران خان زمان پارک سے عدالت نہیں آ سکتے، اس کے بعد کہا جاتا ہے کہ وہ گاڑی سے نکل کر جج کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے، کیا یہ سہولت عدالت بائیس کروڑ عوام کو دے گی؟ عمران خان ایک مجرم،عوام کو عدالت پر دھاوا بولنے کے لئے اکسا رہا ہے۔عمران خان کی عدالت پیشی کے معاملے پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے عوام ٹی وی سکرینز پر پاکستان کے آئین، قانون اور عدالتی نظام کا تماشا دیکھ رہی ہے، ایک شخص جس کو عدالت منتیں کر کے بلا رہی ہے، وہ عدالت آنے سے انکاری ہے، وہ شخص پاکستان کی ہر عدالت میں مطلوب ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کبھی ایمبولینس مانگتے ہیں، کبھی وہیل چیئر، کبھی وقت کی مہلت، کیا یہ سہولت عام لوگوں کو بھی میسر ہے؟
۔وزیراطلاعات نے کہاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان سوشل میڈیا پر کال دیتا ہے کہ ہائی کورٹ پر حملہ کر دو، اسے سیشن کورٹ میں خاتون جج بلائے تو یہ گالی دیتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جیل بھرو تحریک کے نعرے لگانے والے جعلی دستخطوں کے ذریعے عدالت سے بیل لینے آئے ہوئے ہیں، جب عدالت انہیں بلاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ میں نہیں آؤں گا، اسے مہلت دی جائے تو یہ عوام کو عدالت پر حملہ کے لئے اکساتا ہے کہ چلو چلو لاہور ہائی کورٹ چلو،وزیراطلاعات نے کہاکہ صرف ایک شخص کو یہ سہولت حاصل ہے، نواز شریف کی اپنی حکومت میں انہیں جب نیب کی عدالت میں بلایا جاتا تھا تو کسی وزیر کو نیب کی عدالت میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں