اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل اور عمانی کمپنی اوکیو ٹریڈنگ کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔
مسقط میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی عمان کے وزیر توانائی انجینئر سالم العوفی سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں وزرا نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
معاہدے کے تحت عمانی کمپنی اوکیو ٹریڈنگ پاکستان اسٹیٹ آئل کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے 200 ملین ڈالر کی کریڈٹ سہولت فراہم کرے گی۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا باقاعدہ تجارتی فریم ورک قائم ہوگا۔
Pakistan and Oman have signed an agreement for the purchase and sale of petroleum products between Pakistan State Oil (PSO) and Oman’s OQ Trading
@AliPervaiz450 @Official_PetDiv #RadioPakistan #news
https://t.co/GhfJX6Xr4S https://t.co/osZap54l2H— Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 22, 2026
پاکستان اور عمان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک نے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
حکام کے مطابق عمانی کمپنی اوکیو ٹریڈنگ نے 2026 میں پاکستان اسٹیٹ آئل کو 10 لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول فراہم کیا ہے، جبکہ پاکستان کو ایل پی جی کی فراہمی ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
معاہدے سے پاکستان کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مزید سہولت پیدا ہونے کی امید ہے۔مزید پڑھیں :سلمان خان کو سیکیورٹی خدشات لاحق، شوبز انڈسٹری کی بڑی خبر















