ممبئی ( اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کیے جانے کے باوجود انہیں اپنی حفاظت کے حوالے سے خدشات لاحق رہتے ہیں۔
سلمان خان نے 20 نومبر کو حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی شخص گھر سے باہر نکلتا ہے تو اس کے والدین کو فکر لاحق رہتی ہے اور وہ یہی دعا کرتے ہیں کہ ان کا پیارا خیریت سے واپس گھر پہنچے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں مکمل سیکیورٹی حاصل ہونے کے باوجود انہیں بھی یہ خوف رہتا ہے کہ کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آجائے۔
سلمان خان نے کہا کہ انسان چاہے کتنی ہی سیکیورٹی میں کیوں نہ ہو، اپنے پیاروں کی فکر اور اپنی حفاظت سے متعلق خدشات مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں :بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلا ف 720 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی















