کراچی(اے بی این نیوز)دہشت گرد کارروائیوں کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کو فوری ضبط کرنے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق اے ایف آر پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان اقدامات کا فیصلہ کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد کیا گیا،وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں پولیس حکام نے بریفنگ دی، سادہ لباس مسلح افراد کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جائے گا، امن و امان سے متعلق اجلاس کے دیگر فیصلوں سے وزیر اطلاعات شرجیل میمن آگاہ کریں گے۔















