اہم خبریں

اسلام آباد ،طوفانی بارش اورژالہ باری سے ہرطرف جل تھل،موسم میں خنکی بڑھ گئی

لاہور (نیوزڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری سے ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی۔پیرکو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل آئے اور چھا گئے، کالی گھٹاؤں کے باعث دن میں رات کا سماں ہوگیا اورتیز ہواؤں کیساتھ کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔شہر اقتدار کے مختلف سیکٹرز اور گرد و نواح میں اولے بھی پڑے۔ٹیکسلا میں ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ایئرپورٹ روڈ، کمیٹی چوک انڈر پاس ، لیاقت باغ ، جاوید کالونی ، صادق آباد، ڈھوک کھبہ اور دیگر علاقوں میں جل تھل ہوگیا،گرج چمک کے ساتھ بارش اور اولے پڑنے سے موسم میں خنکی بڑھ گئی۔اگلے 24 گھنٹے میں اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش بھی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں