اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان کی مجوزہ آٹو پالیسی 2026-31 کے تحت سوزوکی کلٹس کی قیمت میں 5 لاکھ روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد گاڑی کی قیمت تقریباً 43 لاکھ روپے سے کم ہو کر 38 لاکھ روپے تک آ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ آٹو پالیسی کے حتمی مسودے کی منظوری دے دی ہے، جسے منظوری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد مسودہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
مجوزہ پالیسی میں گاڑیوں پر ٹیکسوں اور درآمدی ڈیوٹیز میں تبدیلیوں کی تجاویز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2031 تک روایتی انجن والی گاڑیوں اور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکلز (ایس یو ویز) پر کسٹم ڈیوٹی کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
حکومت کا منصوبہ ہے کہ آئی ایم ایف اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ان تجاویز پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کی جائے۔
تاہم، سوزوکی کلٹس کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کمی تاحال حتمی نہیں اور نہ ہی حکومت یا کمپنی کی جانب سے نئی قیمت کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں ممکنہ کمی کا انحصار مجوزہ پالیسی کی منظوری، قانون سازی اور ٹیکسوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوگا۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟















