اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، عوام کے لیے اہم خبر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اکتوبر کے لیے ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:ایل پی جی صارفین کے لیے اہم خبر، علی پرویز ملک کا بڑا اعلان

متعلقہ خبریں