اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان کے نامور پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے جاپان میں جاری ایشین پیرا گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں 57.20 میٹر کی تھرو کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کے لیے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے اپنا نیا ذاتی بہترین ریکارڈ بھی قائم کرلیا۔
مقابلے میں ازبکستان کے ایتھلیٹ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ بھارتی ایتھلیٹ کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
جاپان میں ایشین پیرا گیمز2026 میں پاکستان کا پہلا تمغہ
پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
حیدر علی نے 57.20 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا
ازبکستان کے کدراتیلوخون معروف خوجایف نے 57.39 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا
#HaiderAli https://t.co/6sMP0rAuTU— Zeeshan Qayyum 🇵🇰 (@XeeshanQayyum) October 21, 2026
حیدر علی اس سے قبل بھی متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لیے تمغے جیت چکے ہیں۔ ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ ان کی بین الاقوامی کامیابیوں میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔
حیدر علی کی اس کامیابی سے پاکستان کے کھیلوں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ ان کی کارکردگی کو قومی کھیلوں کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،عوام کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی















