اہم خبریں

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،عوام کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

لاہور ( اے بی این نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر 7200 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں ایل پی جی 500 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، جس سے گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، جبکہ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت تقریباً 3350 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخوں اور مارکیٹ میں وصول کی جانے والی قیمتوں کے درمیان بڑے فرق کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کے من مانے نرخوں پر فروخت سے گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق رکھنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں‌:نئی آٹو پالیسی کی منظوری کا خیرمقدم، وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد

متعلقہ خبریں