اسلام آباد ( اے بی این نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان نے ایک درجہ ترقی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے جبکہ آسٹریلیا ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔
تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے 103 ریٹنگ پوائنٹس ہیں، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجہ نیچے آگئی ہے۔ قومی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری کو حالیہ میچز میں کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
آئی سی سی کی ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے، جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستانی ٹیم نے رواں سال کھیلے گئے 8 ایک روزہ میچز میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 3 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری کے بعد شائقین کرکٹ کی نظریں آئندہ مقابلوں پر مرکوز ہیں، جہاں پاکستان مزید کامیابیوں کے ذریعے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا۔
مزید پڑھیں:ستارہ گروپ اربوں روپے کے فراڈ کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی قائم















