اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ لائبہ کے والد کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس کردی اور باقی رقم کی واپسی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری طالبہ لائبہ کے گھر گئے، جہاں انہوں نے لائبہ کے والد سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری نے لائبہ سے لوٹی گئی رقم کے51 لاکھ روپے لائبہ کے گھر والوں کے حوالے کر دیئے ۔ https://t.co/u16Cd1XH3y
— Malik Najeeb – Journalist (@Maliknajeeb00) October 21, 2026
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مبینہ طور پر جعلساز کی جانب سے لائبہ سے ہتھیائی گئی رقم میں سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم ان کے والد کے حوالے کی۔ ملاقات کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد بھی وزرا کے ہمراہ موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لائبہ کے والد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی بیٹی سے لوٹی گئی باقی رقم کی واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف















