اسلام آباد(اے بی این نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام لوگوں کو ہم خیال ہونا پڑے گا۔سینیٹ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مولانا عبدالواسع نے کے پی اور بلوچستان کا موازنہ کیا، کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت تعاون نہیں کر رہی تھی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے متعدد مرتبہ کہا کہ وہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دوسری جانب بلوچستان حکومت مسلح افواج اور وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کو کہا کہ آپ وزیرِ اعظم کو مل لیں، راجہ ناصر عباس نے کہا میں نہیں جاؤں گا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میں نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر چلے جائیں، ناصر عباس نے کہا وہ اسپیکر کو مانتے ہی نہیں۔
مزید پڑھیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے















